

شاعر کا تعارف
بیدل دہلوی
ابوالمعالی مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سنہ ۱۰۵۴ ہجری میں پٹنہ، بہار میں پیدا ہوئے۔ آپ فارسی کے عظیم شاعر اور سبکِ ہندی کے ممتاز نمائندے تھے۔ آپ کا کلام نازک خیالی، مضمون آفرینی اور تشبیہ و استعارے کے لیے مشہور ہے۔ اہم تصانیف میں «محیطِ اعظم»، «طورِ معرفت»، «عرفان» اور خودنوشت «چہار عنصر» شامل ہیں۔ ابتدا میں «رمزی» تخلص کرتے تھے، پھر سعدی کے ایک مصرعے سے متاثر ہو کر «بیدل» اختیار کیا۔ آپ نے ۴ صفر ۱۱۳۳ ہجری کو دہلی میں وفات پائی اور اپنے گھر کے صحن میں مدفون ہوئے۔
بیدل دہلوی کا کلام
