شعراء

اردو اور صوفیانہ شاعری کے ممتاز شعراء، ان کا تعارف اور منتخب کلام۔

ڈاکٹر شاہ التفات احمد امجدی المعروف نوشہ میاں شاعر

شاعر کا تعارف

ڈاکٹر شاہ التفات احمد امجدی المعروف نوشہ میاں

ڈاکٹر سید شاہ التفات احمد امجدی المعروف نوشہ میاں (ولادت: ۱۹؍ فروری ۱۹۸۱ء) ایک صوفی خانوادے سے تعلق رکھنے والے شاعر، ادیب اور یونانی طب کے معالج ہیں۔ آپ کا اسمِ گرامی سید التفات احمد امجدی، تخلص التفات اور والد کا نام سید صغیر احمد امجدی ہے۔ آپ سیوان، بہار میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم خانقاہی ماحول میں حاصل کی۔ ۱۹۹۶ء میں ڈی اے وی ہائی اسکول، سیوان سے میٹرک اور ۱۹۹۸ء میں ڈی اے وی کالج، سیوان سے انٹرمیڈیٹ سائنس (بیالوجی) کا امتحان پاس کیا۔ ۲۰۰۶ء میں زیڈ ایچ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، سیوان سے بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری (بی یو ایم ایس) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ آپ اردو ادب میں پوسٹ گریجویٹ بھی ہیں۔ آپ کا خانوادہ ابتدا ہی سے علم و ادب، دینی تبلیغ و اشاعت اور تصنیف و تالیف کا مرکز رہا ہے۔ ڈاکٹر امتیاز وحید (دہلی) کے مطابق آپ ایک ممتاز صوفی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے جدِ اعلیٰ مولانا سید شاہ تصدق علی اسد، سلسلۂ چشتیہ صابریہ کے جلیل القدر بزرگ حضرت سید شاہ امجد علی کے خلیفۂ مجاز تھے۔ اس طرح آپ کی علمی، ادبی اور روحانی تربیت میں خاندانی روایات اور خانقاہی ماحول کا نمایاں کردار رہا ہے۔

۱ کلام

ڈاکٹر شاہ التفات احمد امجدی المعروف نوشہ میاں کا کلام

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں