کلام

اردو شاعری، حمد، نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کا منتخب ذخیرہ۔

تمام کلام پر واپس جائیں
نعت

قبلۂ عشق ہے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

عارف باللہ شیخ ابو سعید صفوی

مطالعے کا وقت: ۱ منٹ

تبصرہ کریں

قبلۂ عشق ہے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

طاقِ حرم ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

قوّتِ حق بازوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

وجہ الٰہی روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

صبحِ ازل ہے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

شامِ ابد گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

جرعہ کش اصحابِ کرامت مست مئے میخانۂ وحدت

بندۂِ خاکِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

خاکِ کفِ پا حورِ بہشتی عکس جمال ہے یوسف مصری

دیکھ قدِ دلجوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

حور اور غلماں چاک بداماں جن و ملک سو جان سے قرباں

پیشِ جمال روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

رشک کا ساماں فرش زمیں ہے حاصل عیش خلدِبریں ہے

دیکھ بہارِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کیف کا عالم ہے محفل میں جذب ہے ایسا دیدہ و دل میں

رنگِ علی اور بوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

شیخ سعیدؔ بے سروساماں کیفِ جنوں میں یوں ہے غزل خواں

عشق ہے یا جادوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کلام: عارف باللہ شیخ ابو سعید صفوی

گفتگو میں شامل ہوں

تبصرے

تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں