شعراء

اردو اور صوفیانہ شاعری کے ممتاز شعراء، ان کا تعارف اور منتخب کلام۔

عارف باللہ شیخ ابو سعید صفوی شاعر

شاعر کا تعارف

عارف باللہ شیخ ابو سعید صفوی

عارف باللہ شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی(ولادت: ۲؍ اگست ۱۹۵۷ء، سید سراواں، ضلع کوشامبی، اتر پردیش) سجادہ نشین خانقاہِ عالیہ عارفیہ اور بانی جامعہ عارفیہ ہیں۔ آپ ایک دینی و روحانی خانوادے میں پیدا ہوئے اور اسی ماحول میں پرورش پائی۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی، فارسی اور انگریزی کی ابتدائی تعلیم کے بعد لالہ پور، الٰہ آباد سے ہائی اسکول پاس کیا۔ ۱۹۷۵ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور فارسی میں اعلیٰ تعلیم کا آغاز کیا۔ ۱۷؍ ذی قعدہ ۱۳۹۸ھ مطابق ۲۱؍ اکتوبر ۱۹۷۸ء کو حضرت مخدوم شاہ احمد صفی محمدی سے بیعت اور خلافت و سجادگی سے سرفراز ہوئے۔ ریاضت و مجاہدہ، مطالعہ و تحقیق اور تربیت کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد ارشاد و ہدایت کی طرف متوجہ ہوئے۔ ۱۹۹۳ء میں خانقاہِ عارفیہ کے احاطے میں جامعہ عارفیہ کی بنیاد رکھی، جو دینی تعلیم، فکری تربیت، اصلاح اور دعوت کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ متعدد مدارس و مساجد کی سرپرستی اور ائمہ و معلمین کی تربیت و تقرری بھی آپ کی خدمات میں شامل ہے۔ آپ کو کم عمری میں خلافت و سجادگی کی ذمہ داری عطا ہوئی اور بعد ازاں خانقاہِ عارفیہ کے علمی و روحانی نظام کو وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جامعہ عارفیہ کا قیام آپ کی اہم علمی و تعمیری کاوش ہے، جس کے ذریعے شریعت و طریقت سے وابستہ افراد کی علمی و تربیتی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کی شخصیت دور اندیشی، حکمت، تربیت، اصلاح اور دعوت کا جامع نمونہ ہے۔ آپ مختلف طبقات اور مزاجوں کے لوگوں سے ان کی نفسیات اور فکری سطح کے مطابق گفتگو کرتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں شریعت کی پابندی، عبادت، حسنِ اخلاق، دل جوئی، خدمتِ خلق اور تربیتِ انسان نمایاں اوصاف کے طور پر جلوہ گر ہیں۔

۰ کلام

عارف باللہ شیخ ابو سعید صفوی کا کلام

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں