عداوت ہو جسے آلِ عَبا سے
عداوت ہو جسے آلِ عَبا سے
بھٹک جائے نہ کیوں راہِ ہدیٰ سے
یقیناً خارجیت ہوگی اُس میں
بغاوت جو کرے گا مرتضیٰ سے
کوئی بدبخت ہی ہوگا و گرنہ
عداوت اور علیٔ مرتضیٰ سے
ستونِ دیں ہے تعظیمِ صحابہ
محبت فرض ہے آلِ عبا سے
ابو بکر و عمر عثمان و حیدر
مراد ہیں یہ خلافت راشدہ سے
محبت ہے مجھے خود سے بھی زیادہ
خدا کے بعد محبوبِ خدا سے
سعیدؔ، اللہ کی قربت ملی ہے
غلامئ درِ آلِ عبا سے
تبصرے
تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔