کلام

اردو شاعری، حمد، نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کا منتخب ذخیرہ۔

تمام کلام پر واپس جائیں
منقبت

ابوالوقت غوثِ زماں غوثِ اعظم

عارف باللہ شیخ ابو سعید صفوی

مطالعے کا وقت: ۱ منٹ

تبصرہ کریں

ابوالوقت غوثِ زماں غوثِ اعظم

ترا فیض ہے بے کراں غوثِ اعظم

جو دیکھوں ترا آستاں غوثِ اعظم

بھلا دوں میں سارا جہاں غوثِ اعظم

ترا در ہے وہ در کہ جس در پہ جاکر

جھکاتے ہیں سر قدسیاں غوثِ اعظم

ترا وصف جو کر سکے بے محابا

کہاں سے وہ لاؤں زباں غوثِ اعظم

مرا طرز ہے قادری سہروردی

اور چشتی نظامی زباں غوثِ اعظم

یہ سب پیر و مرشد کا ہے فیض ورنہ

کہاں بوسعیدؔ اور کہاں غوثِ اعظم

گفتگو میں شامل ہوں

تبصرے

تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں