إِنَّنِي عبدٌ ذلیلٌ یا نبيَّ الہاشمي
إِنَّنِي عبدٌ ذلیلٌ یا نبيَّ الہاشمي
أنت محبوبٌ جمیلٌ یا نبيَّ الہاشمي
ترجمہ: یا نبی ہاشمی! ے شک میں ایک عاجز و ذلیل بندہ ہوں، اور اے نبی ہاشمی! آپ نہایت محبوب اور حسین و جمیل ہیں.
آہ مِن نفسٍ وَ مِن أعمالِہا یا مصطفیٰ
فَاشْفِنی إني علیلٌ یا نبي الہاشمي
ترجمہ: یا رسول اللہ! مجھے اپنے نفس اور اس کے اعمال پر بہت افسوس ہے، یا نبی ہاشمیﷺ! میں بیمار ہوں، آپ میری شفا کا سامان فرمائیے۔
کیف یأتي مِثلُک بدرٌ منیرٌ في الوجود
إنَّ ھذا مُسْتَحِیلٌ یا نبي الہاشمي
ترجمہ: اس کائنات میں آپ جیسا روشن چاند بھلا کہاں طلوع ہو سکتا ہے؟ اے نبی ہاشمی! یقیناً آپ کی نظیر محال ہے۔
لیس في قلبي بِتَصمِیمٍ و إیمانٍ سواک
قِصَّتي فصلٌ طویلٌ یا نبي الہاشمي
ترجمہ: میرے دل میں محکم یقین اور ایمان کے ساتھ آپ کے سوا کوئی دوسرا جلوہ گر نہیں، اے نبی ہاشمی! میری داستان بہت طویل ہے۔
قد مَضَی الأیَّامُ فَاشْفَعْ للعَزیزِ المُفتقِر
عُمرُہ الفَانِي قلیلٌ یا نبي الہاشمي
ترجمہ: دنیا کے دن گزر چکے ہیں، اے نبی ہاشمی! اب اس عاجز و محتاج بندے (عزیز) کے حق میں شفاعت فرمائیے، اس کی فانی عمر بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔


تبصرے
تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔