کلام

اردو شاعری، حمد، نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کا منتخب ذخیرہ۔

تمام کلام پر واپس جائیں
نعت

مصطفیٰ خَاطَبَنِی بِالکرَمِ وَالرَغَبِ

عزیزؔ صفی پوری

مطالعے کا وقت: ۲ منٹ

تبصرہ کریں

مصطفیٰ خَاطَبَنِی بِالکرَمِ وَالرَغَبِ

کَیفَ لَا أَرقُصُ حُباً بِھُجومِ الطَّرَبِ

ترجمہ: مصطفیٰ ﷺ نے مجھے انداز کرم اور ادائے محبت کے ساتھ یاد فرمایا ہے، تو پھر میں جوش طرب و مستی میں والہانہ رقص کیوں نہ کروں؟

خَبَّرَ اللہُ بِلَولاکَ فَطُوبَاہُ لَنا

بَشَّرَ آدمُ شِیثاً فَنَبِیٌّ بِنَبِی

ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے بارے میں ’’لَوْلَاکَ‘‘ (اگر آپ نہ ہوتے تو یہ جہان نہ ہوتا) کی بشارت سنائی، یہ ہمارے لیے کتنی خوش بختی کی بات ہے! حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت شیث علیہ السلام کو آپ ﷺ کی بشارت دی، اس طرح سلسلہ بہ سلسلہ ایک نبی نے دوسرے نبی کی بشارت دی۔

أَفضلُ العالَمِ بِالشَّأنِ فَلا مِثلَ لَہ

أَکْرَمُ النَّاسِ بِغُرِّ الحَسَبِ وَالنَّسَبِ

ترجمہ: آپ ﷺ اپنی شان و عظمت کے اعتبار سے تمام جہانوں میں سب سے افضل ہیں، آپ کا کوئی ثانی نہیں، آپ ﷺ اعلی حسب و نسب کے اعتبار سے تمام انسانوں میں سب سے زیادہ معزز و مکرم ہیں۔

فَضَّل العُرْبَ تَوَلّاہُ بِفَضْلٍ کافٍ

قَالَ: إِنِّی عَرَبِیٌّ لِوِلاءِ العَرَبِ

ترجمہ: آپ ﷺ نے عربوں کو فضیلت عطا فرمائی، اپنی کامل عنایت سے انہیں نوازا اور عربوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ’’بے شک میں عربی ہوں‘‘۔

أَدرِکِ اللَّذَّۃَ یَا شَیخُ وَذُق مِن شِعرِی

ما أقولُ بِثنائِہْ کَحُلُوِّ الرُطَبِ

ترجمہ: اے شیخ! میرے اس نعتیہ کلام سے لذت حاصل کیجیے اور میری اس نعتیہ شاعری سے لطف اندوز ہوئیے، جو تازہ اور شیریں کھجور کی طرح میٹھی ہے۔

اُدْعُ یَا سَامِعُ بِالحُبِّ مُحِبًّا لِعَزیز

أُسمِعُ النَّعتَ بِشَوقٍ وَبِہ یُسمَعُ بِی

ترجمہ: اے سننے والے! عزیز اللہ سے محبت کرنے والے! محبت کے جذبے کے ساتھ دعا کیجیے، میں شوق و محبت کے ساتھ آپ ﷺ کی نعت سناتا ہوں، اور اسی جذبۂ شوق کے ساتھ میری نعت سنی بھی جاتی ہے۔

گفتگو میں شامل ہوں

تبصرے

تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں