کلام

اردو شاعری، حمد، نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کا منتخب ذخیرہ۔

تمام کلام پر واپس جائیں
منقبت

بڑے سلطان محبوب الٰہی

حسنؔ ابصار

مطالعے کا وقت: ۲ منٹ

تبصرہ کریں

بڑے سلطان محبوب الٰہی

عظیمُ الشّان محبوب الٰہی

یہ عِزّ و شان محبوب الٰہی

نقیؑ کی جان محبوب الٰہی

امامِ جعفرؑ و موسیٰؑ، رضاؑ اور

تقیؑ کی شان محبوب الٰہی

تیری جد تو اِمامت کی لڑی ہے

ذہے یہ شان محبوب الٰہی

پڑھو محبوبِ رب کا نام لوگو

علی الاعلان محبوب الہی

خدا کے حکم سے جملہ ملائک

تیرے دربان محبوب الٰہی

قسم اللّٰہ کی منظوم قرآں

تیرا دیوان محبوب الٰہی

علی کی شان میں اللّٰہ اکبر

تیرا فرمان¹ محبوب الٰہی

فرشتو سن لو مَا دِينُكَ² مجھ سے

میرا ایمان محبوب الٰہی

غلام سیدی مہر علی ہوں

بڑھاؤ مان محبوب الٰہی

نصیر الدین سے تا شاہ نصیر

تیرا فیضان محبوب الہی

نصیر الدین³ کا نوکر میرا جد

ہے قائم خان، محبوب الٰہی

میرے ماں باپ اور ہمشیر تجھ پر

رہیں قربان محبوب الٰہی

تیرے دربان بن جایئں یہ میرے

دو فرزندان محبوب الٰہی

پناہِ سیدہؑ پایئں یہ میری

دو دختران محبوب الٰہی

ہے تیرے نام سے ہم سب کی عزت

تو وہ ذیشان محبوب الٰہی

یقیں کی منزلیں مجھ کو عطا ہوں

مٹے اِمکان محبوب الٰہی

مرے دکھ درد کا خواجہ خدارا

کرو درمان محبوب الٰہی

شاہ جیلان کے صدقے عطا کچھ

ہو پانی نان محبوب الٰہی

کروں میں ذکر تیرا جس گھڑی بھی

ذہے وہ آن محبوب الہی

تیرے غم میں رہیں یہ تر ہمیشہ

میری مژگان محبوب الہی

تیرے دہلی سا ہو آباد مالک

میرا مہران محبوب الہی

دم نزع ہوں میرے پاس یہ دو

شاہ جیلان، محبوب الٰہی

حسن ابصار کہ خادم تمہارا

ہو شادمان محبوب الہی

حسنؔ کے واسطے خواجہ حسن ہو

تیرا مہمان محبوب الٰہی

________

¹ خواجہ صاحب کے کلام

اگر خواہی کہ در محشر شفیعت مصطفیٰ باشد

قسیمِ جنت و دوزخ علی مشکل کشا باشد

کی طرف اشارہ ہے۔

² فرشتوں کا قبر میں پوچھا جانے والا سوال کہ تیرا دین کیا ہے

³ مراد خواجہ سید نصیر الدین روشن چراغ دہلی سے ہے جن کے قدمین شریفین کی برکت سے دادا نواب قائم خان ایمان کی دولت سے مالا مال ہوئے۔

گفتگو میں شامل ہوں

تبصرے

تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں