کلام

اردو شاعری، حمد، نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کا منتخب ذخیرہ۔

تمام کلام پر واپس جائیں
منقبت

میں آپ کا دیوانہ ہوں محبوب الٰہی

غلام حسین بیدمؔ وارثی

مطالعے کا وقت: ۱ منٹ

تبصرہ کریں

میں آپ کا دیوانہ ہوں محبوب الٰہی

اپنے سے بھی بیگانہ ہوں محبوب الٰہی

میخانے سے تیرے کہیں جا ہی نہیں سکتا

دردی کش میخانہ ہوں محبوب الٰہی

قربان مرا دل ہے مری جان تصدق

تو شمع میں پروانہ ہوں محبوب الٰہی

مخمور نگاہوں کا تری روز ازل سے

مستانہ ہوں مستانہ ہوں محبوب الٰہی

مجھ بیدمؔ دل خستہ کے ارمان نہ پوچھو

ارمانوں کا کاشانہ ہوں محبوب الٰہی

گفتگو میں شامل ہوں

تبصرے

تبصرے جائزے کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔ براہِ کرم احترام اور موضوع کا خیال رکھیے۔

اے سی این اے کی معاونت

ایمان، علم اور خدمت کو فروغ دیں

آپ کی معاونت عبادت، تعلیم، علمی تحقیق، روحانی ثقافت اور ہمدردانہ سماجی خدمت کو مضبوط بناتی ہے۔

معاونت کریں